the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
وزیر اعلیٰ سدا رمیا کے آبائی حلقہ میں ہی کسانوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ـ ٹماٹر کی قیمتوں میں گراوٹ کی وجہ سے کسان ٹماٹر کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کی بجائے فصل کو ہی تباہ کردینے پر مجبور ہیں۔ ـ کسانوں نےحکومت سےمطالبہ کیا ہےکہ جس طرح دیگر فصلوں کی تائیدی قیمت مقرر کی جاتی ہے ۔ اسی طرف ٹماٹر کی بھی تائیدی قیمت مقررکی جائے ۔ ـ ایسا نہ کرنے کی صورت میں کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ـ

وزیر اعلیٰ سدا رمیا کے آبائی حلقہ ہلگین ہنڈی کے رہنے والے شیونا نامی کسان نے تین ایکڑ زمین میں ٹماٹر کی فصل لگائی ہے ۔ ـ گزشتہ مرتبہ کے مقابلہ اس بار فصل بھی اچھی ہوئی ہے ، جس کے سبب کسان کے چہرے پر مسکراہٹ بھی دکھائی دی ، لیکن



ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک گراوٹ آجانے کی اطلاع ملنے پر کسان کی خوشی ہی غائب ہوگئی ۔ ـ شیونا کا کہنا ہے کہ اس نے کھاد، بیج اور دوائی کیلئے لاکھوں روپئے خرچ کرکے ٹماٹر کی فصل لگائی ، اس سے مجھے امید تھی کہ اس مرتبہ قرض کی ادائیگی بھی ہوجائے گی ، لیکن میری سوچ غلط ثابت ہوئی ۔ـ لیکن ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آجانے کی وجہ سے خوفزدہ ہوکر اس نے ٹماٹر کو اے پی ایم سی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی بجائے تباہ کردینے کا فیصلہ کیاہے ـ۔

ایک دوسرے کسان جورپا کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں بھی بہت ہی مشکلوں سے لگائی گئی فصل کی تائیدی قیمت ملنی چاہئے ۔ ـ حکومت جس طرح دیگر فصلوں کو تائیدی قیمت مقرر کرتی ہے ، اسی طرح ٹماٹر کی بھی تائیدی قیمت مقرر کی جانی چاہئے ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.